۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پیام تسلیت رهبر معظم انقلاب در پی درگذشت آیت‌الله سیدابوالفضل میرمحمدی
رہبر معظم کا آیت اللہ میر محمدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حوزہ/رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید ابوالفضل میر محمدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آیت اللہ سید ابوالفضل میر محمدی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مرحوم آیت اللہ سید ابوالفضل میر محمدی کومتقی ، پرہیزگار اور پاکیزہ نفس انسان قراردیا اور خبرگان کونسل ، عدلیہ کی اعلی کونسل اور یونیورسٹیوں میں مرحوم کی گرانقدر خدمات کی تعریف کی ۔

رہبر معظم نے مرحوم کے اہلخانہ ، دوستوں اور شاگردوں کو تعزیت اور تسلیت پیش کی اور اللہ تعالی کی بارگاہ میں مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا اور رحمت و مغفرت طلب کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .